قومی اسمبلی ک?? قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کو ایم ڈی ک??ٹ امتحانات کے تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز پیش کرنے کا ??کم دے دیا۔
قومی اسمبلی ک?? قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ??یئرمین مہیش کمار کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ایم ڈی سی ک?? ایم ڈی ک??ٹ کے انعقاد کا معاملہ زیر بحث آیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایم ڈی ک??ٹ کا دوبارہ امتحان شفاف ہوا ہے، پچھلی بار ایم ڈی ک??ٹ میں مسائل پیش آئے تھے، سندھ میں پیپر آؤٹ ہو اور اسلام آباد اور پنجاب میں 30 سوالات آؤٹ آف کورس آئے تھے، ایم ڈی ک??ٹ آئی بی اے سکھر نے منعقد کرایا جو شفاف تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا، میں نے وائس چانسلر کو مبارکباد دی، وی سی ک?? جانب سے آئندہ امتحانات کے لیے کچھ تجاویز کی پیشکش آئی ہے، میرے ضلعے کی بچی نے 192 مارکس حاصل کیے، میں نے گھر بلا کر اسے شیلڈ بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی تمام رزلٹس ڈسٹرکٹ وائز کمیٹی کو پیش کرے، ہیمیں پتا چلے کس ضلع کے بچوں نے کیا نمبر حاصل کیے، پنچاب کے بھی ڈسٹرکٹ وائز رزلٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔