سرجانی ٹاؤن میں پولیو ورکر کے ساتھ ہراسگی کا معاملہ سامنے آگیا ، پولیس نے پولیو ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن غلام حسین پیرزاہ نے بتایا کہ خاتون پولیو ورکر 18 دسمبر کی دوپہر کے ڈی اے فلیٹس میں پولیو قط??ے پلانے کی ڈیوٹی پر مامور تھی، اس نے پولیس کو بیان د??ا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ایک فلیٹ میں ایک شخص اس کے سامنے بغیر کپڑوں کے سامنے آگیا جس پر وہ فوری طور پر نیچے اتر گئی اور بعدزاں اپنے افسران کو واقعے سے آگاہ کیا اور مددگار 15 پولیس کو بھی اطلاع دی۔
بعدازاں مذکورہ شخص کا نام فائ?? پتہ چلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ، پولیس نے خاتون پولیو ورکر کی مدعیت میں ملزم کے خل??ف مقدمہ نمبر 1531 سال 2024 بجرم دفعات 294 اور 509 کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر د??ا ہے ??و گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔